کولمبو ٹیسٹ :سری لنکا کو دوسری اننگز میں 115 رنز کی برتری حاصل

سنگا کارا اور مہیلا جے وردھنے کے درمیان پارٹنر شپ جاری ،رحمان نے دو وکٹیں لیں

کولمبو ( )کولمبو ٹیسٹ میں سری لنکا نے دوسری اننگز میں123 رنز بنا لئے ہیں ۔ اس سے پہلے پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 332 رنز بنا سکی ۔ کولمبو میں جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم نے پہلی اننگز میں 6 وکٹ پر 244 رنز کے ساتھ تیسرے روز کا کھیل شروع کیا ۔ عبدالرحمان ٹوٹل میں 16 رنز کا اضافہ کر سکے ۔ وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے کیرئر کی پہلی سنچری سکور کی وہ 103 رنز بنا کر رنگانا ہیراتھ کا شکار بنے ۔ سعید اجمل نے 4 رنز جوڑے ۔ ٹیسٹ کے دوسرے روزسری لنکا کے خلاف احمد شہزاد اٹھاون رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے ۔ جبکہ اظہر علی بتیس، یونس خان تیرہ اور کپتان مصباح الحق صرف پانچ رنز بنا کر میدان بدر ہوئے ۔ سری لنکا کی جانب سے ،رنگانا ہیراتھ نے 9 ،پریرا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ سری لنکا کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.