اداکارہ مایا علی کی سوشل میڈیا سے عارضی دوری

مایا علی نےکہا ہے کہ ’میں کچھ دن کے لیے سوشل میڈیا سے ایک چھوٹا سا وقفہ لینے جارہی ہوں۔اِس مشکل گھڑی سے ہر ایک شخص اپنے طریقے سے نمٹنے کی کوشش کررہا ہے سب کو دیکھتے ہوئے میں نے بھی سوچا کہ میرے لیے میرا اندرونی امن تلاش کرنے اور میرا اپنے پورے نظام کو دوبارہ بہتر طریقے سے ترتیب دینے کا یہ بہترین وقت ہے۔ میں اللّہ تعالیٰ کی شُکر گُزار ہوں۔بعض اوقات ایسا ہوتا ہےکہ ہم اللّہ تعالیٰ کی دی ہوئی نعمتوں کے بارے میں سوچتے ہیں اور پھر اُن لاتعداد نعمتوں کو گنتے ہیں تو اپنے رب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔میری ٹیم اِسی طرح راشن کی تقسیم کرتے رہے گی اور میں ہر اُس شخص کی مشکور ہوں جس نے اِس نیک کام میں ہمارے ساتھ تعاون کیا۔یہ راہِ نیکی کا کام اُس وقت تک ختم نہیں ہونا چاہیے جب تک کہ سب کچھ پہلے جیسا نہ ہوجائے۔اپنے لیے اور اپنے پیاروں کے لیے محفوظ رہیں اور آپ سے جلد ہی بات ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.