اداکارہ تنوشری نے بالی ووڈ کو خیرباد کہہ دینے کے بعد نیا روپ اختیار کرلیا

ممبئی: بالی ووڈ  میں بے باک مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے شہرت رکھنے والی اداکارہ تنوشری دتا نے فلمی دنیا سے کنارہ کشی کے بعد خود کو بدل ڈالا جس کے بعد نئے روپ میں انہیں پہچاننا ناممکن ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ تنوشری نے فنی کیرئیر کا آغاز 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’عاشق بنایا آپ نے‘‘ سے کیا جب کہ فلم  نے باکس آفس پر کوئی خاص کامیابی توحاصل نہ کی لیکن اداکارہ نے  خوب شہرت حاصل کی جس کے بعد انہوں نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں ’’گڈ بوائے ، بیڈ بوائے‘‘ اور ’’رسک‘‘شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.