خیبر پختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں لازمی سروسز ایکٹ نافذ

پشاور: خیبرپختونخوا كے اسپتالوں میں ہڑتالوں  اور احتجاج روكنے كے لیے لازمی سروسز ایكٹ  1958 نافذ كردیا گیا جب كہ احتجاج كرنے والوں كے خلاف كارروائی كا بھی حكم نامہ جاری كردیا گیا ہے۔

 

سینئر صوبائی وزیر صحت شہرام خان تركئی نے پریس كانفرنس كرتے ہوئے بتایا كہ ڈاكٹروں سمیت طبی عملے كے ساتھ حكومت نے 2 سال تك مذاكرات كیے اور اسپتالوں میں اصلاحات كے لیے جو ایكٹ بنایا گیا ہے وہ تمام سیاسی جماعتوں اور ڈاكٹر تنظیموں كے ساتھ مشاورت سے بنایا لیکن اب چند افراد اس كی مخالفت كررہے ہیں لیکن ہم عدالتی احكامات كے تحت اس ایكٹ كو نافذ كررہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.