Latest National, International, Sports & Business News

اداکارہ اقرا عزیزکی شوہر کے ساتھ ملکر ڈاکٹرز کیلئے حفاظتی لباس کی تیاری

اداکارہ اقراعزیز اور ان کے شوہر یاسر نے گھر پر رہ کر ڈاکٹرز کے لیے حفاظتی لباس تیار کیا ہے۔جوڑے نے اپنے ویڈیو پیغام میں دوسروں کو بھی یہی عمل کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ ویڈیو میں یاسر نے اعتراف کیا کہ مجھے اسٹیچنگ بالکل نہیں آتی لیکن بیگم کی ہدایت کے مطابق کام کررہا ہوں، یہ عمل بہت ہی آسان ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ وہ سوٹ ہے جو ہم کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے اولین دستے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے لیے تیار کررہے ہیں۔اقراعزیز نے کہا کہ یاسر اور میں نے مل کر یہ سوٹ طبی عملے کی حفاظت کے لیے بنایا ہے۔جوڑے نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ اگر ہر گھر سے ایک سوٹ تیار ہوجائے تو کورونا وائرس سے لڑنے والے طبی عملے کی حفاظت کے لیے بندوبست ہوجائےگا۔

تبصرے بند ہیں.