لاہور: سوشل میڈیا پر ملکی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانے پر ایف آئی اے پاکستانی گلوکار سلمان احمد کے خلاف متحرک ہوگئی۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے معروف گلوکار سلمان احمد کو نوٹس بھیج دیا ہے۔سلمان احمد کو ان کے پی ٹی آئی کے لیے گائے گئے ترانے اور سوشل میڈیا پر ملکی اداروں کے خلاف پوسٹ لگانے پر نوٹس ارسال کیا گیا ہے۔
#PakistanUnderFascism pic.twitter.com/Ub0wluUQwn
— salman ahmad (@sufisal) July 15, 2022
گلوکار سلمان احمد نے بھی ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے نوٹس بھیجنے کی تصدیق کرتے ہوئے ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میری زبان بندی کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے، میرے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔گلوکار نے کہا کہ رانا ثناءاللّٰہ کے کہنے پر یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے، کچھ بھی ہوجائے میں حق کا ساتھ دینے سے نہیں گھبراؤں گا۔
تبصرے بند ہیں.