اجے دیوگن کی نئی فلم دریشیام کا نیا گانا ریلیز کر دیا گیا

الی وڈ اداکار اجے دیوگن کی نئی فلم دریشیام کا نیا گانا ریلیز کر دیا گیا۔ سسپنس سے بھرپور فلم اکتیس جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

ممبئی: (بالی وڈفلم دریشیام میں اجے دیوگن ایک منفرد کردارمیں نظر آئیں گے ۔ ایک شریف اور فیملی مین جس کا مار دھاڑ سے دور کا بھی تعلق نہیں ہوتا لیکن قسمت اجے دیوگن کو ایسے موڑ پر لے آتی ہے جہاں اس پر قتل کا الزام لگ جاتا ہے۔ دریشیام کے گانے شائقین میں بے حد مقبولیت حاصل کر رہے ہیں ۔ سسپنس سے بھرپور فلم کے ٹریلرز شائقین کی بےتابی بڑھا دی ہے۔ فلم اس ماہ کے آخر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

تبصرے بند ہیں.