پاکستان اور ناروے کے درمیان شمسی توانائی کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ناروے بھی پاکستان کے توانائی بحران کے خاتمے کیلئے آگے آگیا۔ دونوں ملکوں نے شمسی توانائی منصوبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔ وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ دو سے تین سال میں بحران پر قابو پا لیں گے۔

اوسلو: () وزیراعظم محمد نواز شریف کے دورہ ناروے کے دوران پاکستان سے توانائی بحران کے خاتمے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ دونوں ملکوں نے شمسی توانائی کے پیداواری منصوبے میں تعاون پر دستخط کر دیئے ہیں۔ اس اہم معاہدے پر دستخط وزیراعظم نواز شریف اور ان کی نارویجن ہم منصب کے درمیان مذاکرات کے بعد ہوئے۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیالات کیا۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ناورے حکام سے بات چیت کو انتہائی مثبت قرار دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دو سے تین سال میں توانائی بحران پر قابو پا لیا جائے گا۔ اوسلو سربراہی اجلاس کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم بھی پاکستان کا اہم موضوع ہے۔ اس موقع پر نارویجن وزیراعظم نے بھی باہمی تعاون کے مزید فروغ پر زور دیا۔

تبصرے بند ہیں.