اجے دیوگن نے صبا قمر کی فلم ’’شیوے‘‘ میں کردار کی تردید کردی

ممبئی: بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن نے ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں اور فلم کی ناکامی سے بچنے کے لیے اپنی نئی آنے والی فلم ’’شیوے‘‘ کی کاسٹ میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی شمولیت کی تردید کردی۔

بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن کی نئی آنے والی فلم ’’شیوے‘‘ میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے بھی کردار کی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن اب اجے دیوگن نے ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں اور فلم کی ناکامی سے بچنے کے لیے فلم میں صبا قمر سمیت کسی بھی پاکستانی اداکار کے کردار کی تردید کردی ہے۔

تبصرے بند ہیں.