چین نے سی پیک میں بلوچستان اورخیبرپختونخوا کو کم حصہ ملنے کا تاثرمسترد کردیا

اسلام آباد: پاکستان میں چین کے سفارت خانے نے عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے سی پیک کے مغربی روٹ کے حوالے سے تنقید پربلوچستان اورخیبرپختونخوا کو کم حصہ ملنے کا تاثر مسترد کردیا ہے۔

پاکستان میں چین کے سفارت خانے کے ڈپٹی چیف آف مشن ژاؤلی جیان نے مغربی روٹ کے حوالے سے تنقید اور بلوچستان وخیبرپختونخوا کوکم حصہ ملنے کا تاثرمسترد کردیا ہے۔ چینی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن ژاؤ لی جیان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پا ک چین اقصادی راہداری پر51 ارب 50 کروڑڈالرکے مختلف منصوبوں پر کام ہورہا ہے، ان میں سے بلوچستان میں 16، سندھ میں 13، پنجاب میں 12 جب کہ خیبرپختونخوا میں 8 منصوبوں پر کام جاری ہے۔

تبصرے بند ہیں.