اب ونڈ اسکرین راستے کی راہ نمائی کرے گی

برطانیہ کے سیٹلائٹ اور نیوی گیشن خدمات فراہم والے ادارے گارمین نے ایک ایسی ڈیوائس بنائی ہے جو کار کی ونڈ اسکرین پر سمتوں کی راہ نمائی فراہم کرتی ہے۔ ہیڈ اپ ڈسپلے(HUD ) نامی یہ ڈیوائس اسمارٹ فون اور گارمین ایپلی کیشن کے ساتھ مل کرکام کرتی ہے۔ یہ آلہ کار کی ونڈ اسکرین پر فاصلہ،رفتار اور حد رفتار کی معلومات نشانات کے ذریعے دکھاتا ہے۔ یہ نیوی گیشن سسٹم بلیو ٹوتھ شارٹ رینج ریڈیو ٹیکنالوجی کی مدد سے کار کے ریڈیو یا آپ کے اسمارٹ فون کے اسپیکر کے ذریعے بھی ہدایات دے سکتا ہے۔ اس آلے کے ساتھ ایک ریفلیکٹر لینس منسلک ہے جوشیشے پر موجود پلاسٹک فلم پر تمام معلومات ظاہرکرتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ نیوی گیشن سے منسلک یہ ایپلی کیشن آئی فونز،اینڈرائیڈ اور ونڈو8موبائل فون کے لیے دست یاب ہے۔ اورجلد ہی یہ آلہ 130ڈالر کی قیمت پر مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔ جب کہ پڑھنے میں آسانی کے لیے یہ ڈیوائس روشنی کی سطح کو دن یا رات کے حساب سے خودکار طریقے سے ٹھیک کر تی ہے۔ اس حوالے سے موٹر انڈسٹری فرم میراکے انجینئیر ٹم ایڈورڈ کا کہنا ہے کہ یہ ہیڈ اپ ڈسپلے(HUD ) ڈیوائس دل چسپ دکھائی دیتی ہے۔ لیکن آپ کے اسمارٹ فون میں تقریباًروز ہی تبدیلیاں ہوتی ہیں اور اس بات کی کوئی حد نہیں ہے کہ ایک کار کتنی جلدی اپ ڈیٹ ہوتی ہے۔ ایک بارحادثے کا شکار ہوجانے کے بعدآپ اسے اپ ڈیٹ نہیں کرسکتے اور اسکرین پر معلومات ظاہر ہونے سے ڈرائیور کی توجہ بٹ سکتی ہے کیوںکہ لوگ آلات کی طرف کم اور سڑک کی طرف دیکھنے میں زیادہ دھیان دیتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.