Latest National, International, Sports & Business News

یہاں تو واش روم بھی جانا ہو تب بھی پوسٹنگ ہورہی ہوتی ہے

اداکارہ سعدیہ فیصل نے ہانیہ عامر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا حد سے زیادہ استعمال کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔کچھ روز قبل ایک انٹرویو کے دوران ہانیہ عامر نے کہا ‘میرے خیال میں کسی کو بھی اپنے رشتے سے متعلق سوشل میڈیا پر کبھی پوسٹ نہیں کرنا چاہیے’۔ہانیہ عامر نے کہا ‘آپ کو کبھی کسی کو نہیں بتانا چاہیے کہ آپ کسے ڈیٹ کررہے ہیں اور آپ کی زندگی میں کیا چل رہا ہے، یہ ایسی باتیں ہیں جو کبھی بھی کسی کو نہیں بتانی چاہئیں’۔ہانیہ کا بیان سوشل میڈیا کی زینت بنا تو اس پر سینئر اداکارہ صبا فیصل کی صاحبزادی اداکارہ سعدیہ فیصل نے اظہارِ خیال کیا۔انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر ہانیہ کی بات سے متفق ہوتے ہوئے طنز کیا کہ ‘یہاں تو واش روم بھی جانا ہو تب بھی پوسٹنگ ہورہی ہوتی ہے’۔

تبصرے بند ہیں.