Latest National, International, Sports & Business News

کرینہ کپور کا عمران ہاشمی کے ساتھ بولڈ سین فلمانے سے انکار

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے فلمسازکرن جوہر اور ایکتا کپور کی نئی فلم میں اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ بولڈ سین فلمانے سے انکار کردیا ہے ۔ دونوں اسٹارز نئی فلم ’’بدتمیز دل ‘‘میں جلوہ گرہورہے ہیں ۔فلم کے لیے مطلوبہ سین کرنے سے گریز پر کرینہ کپور خان کو رضامند کرنے کی کوشش کی گئی ۔ایکتا کپور اور کرن جوہر نے بھی اداکارہ کو سمجھایا مگر کرینہ نے ایسا کرنے سے صاف انکار کردیا ۔

تبصرے بند ہیں.