شہر کراچی میں عاشورہ پر دو روز کے لئے لگنے والی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کی پابندی کو چھ روز بعد اُٹھا لیا گیا ۔۔ حکومتی فیصلے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے اور خوش بھی ہیں ۔ محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں عاشورہ کے موقع پر سيکيورٹي وجوہات کوجواز بنا کرموٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرلگائی جانے والے پابندی کو اُٹھا لیا ہے۔ نواوردس محرم الحرام کو لگنے والی پابندی میں دو بار دو دو روز کا اضافہ کیاگیا ۔۔ فیصلے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے ۔ شہري کہتے ہيں کہ امن وامان کے نام پر ڈبل سواري پر پابندي تو لگادي جاتي ہے ليکن شہرميں ٹارگٹ کلنگ اوربدامني پھربھي جاري رہتي ہے لہذا حکومت پابندی کے بجائے مسئلے کے حل کے لئے متبادل انتظام کرے۔ دوسري جانب پوليس کا کہنا ہے پابندي تواٹھالي گئي ہے تاہم موٹرسائيکل چلانے والے شہری سڑک پرنکلتے وقت کاغذات لائسنس اوراصل شناختي کارڈ اپنے ہمراہ رکھيں۔
تبصرے بند ہیں.