دہشتگردی کا خطرہ: سندھ کی چار جيلوں کے اطراف بلند دیوار تعميرکرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کو ممکنہ دہشتگردی کے خطرے کی بُو آنے لگی ۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سندھ کي چار جيلوں کے اطراف ديوقامت دیوار تعميرکرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ سندھ کي جيلوں ميں پوليس اور عملے کو ايک بار پھر ہوشيار کيا گيا ہے ۔ محکمہ داخلہ سندھ نے خدشہ ظاہر کيا ہے کہ دہشتگرد پھر چُھپ کر وار کريں گے۔ اسی خطرے کو بھانپتے ہوئے کراچي، حيدرآباد ، سکھر اور لاڑکانہ جيلوں کے اطراف دیو قامت دیواریں تعمير کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ کنکريٹ کي چار ديواري کي اونچائی بيس فٹ یعنی دو منزل سے بھی زیادہ ہوگي ۔ سينٹ کي قائمہ کميٹي برائے داخلہ کے سابق چيئرمين قادر پٹيل کہتے ہيں کہ ديوار کي تعمير اپني جگہ ليکن کراچي سينٹرل جيل کو شہر سے باہر منتقل کيا جانا ضروری ہے ۔ سندھ کی چار جيلوں کے اطراف ديوار تعميرکرنے کیلئے صوبائی حکومت نے منظوري دیتے ہوئے کام فوري شروع کرنے کا حکم ديا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.