Latest National, International, Sports & Business News

کراچی میں ایک بار پھر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی گئی

کراچی میں ایک بار پھر ایک دن کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی گئی ہے۔ حکومت سندھ نے ڈبل سواری پر پابندی مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے جمعہ کو سانحہ راولپنڈی کے خلاف کراچی میں یوم احتجاج اور ہڑتال کے اعلان کے باعث کیا ہے، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، حکومت سندھ نے اس سے قبل 9 اور 10 محرم کو بھی شہر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کی تھی جس میں 2 مرتبہ دو، دو روز کی توسیع کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ سانحہ راولپنڈی کے خلاف کل مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کررکھا ہے جس کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں خاص طورپر پنجاب حکومت نے اس سلسلے میں انتظامیہ کو انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.