Latest National, International, Sports & Business News

وزیراعظم آج جی ایچ کیوکادورہ کرینگے،شہداءکی یادگارپرچادرچڑھائیں گے

وزيراعظم میاں محمد نواز شریف آج جنرل ہیڈکوارٹرز راول پنڈی کا دورہ کريں گے اور پاک فوج کے شہدا کی یاد گار پر فاتحہ خوانی اور چارد چڑھائیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کو جی ایچ کیو دورے کے دوران ملکی سلامتی کی صورت حال ، نيشنل سيکيورٹی پاليسی اور مسلح افواج کے پيشہ وارانہ امور پر بريفنگ بھی دی جائے گی۔ ترجمان وزيراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم جی ايچ کيو میں اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقات کريں گے۔ دورے کے دوران سینیر فوجی افسران وزیراعظم کو نيشنل سيکيورٹی پاليسی سے متعلق بريفنگ ديں گے۔ وزیراعظم ملکی دفاع کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پاک افواج کے شہيد جوانوں کی قربانيوں کو خراج عقیدت پيش کرنے کيلئے شہداء کی يادگار پر پھول بھی چڑھائيں گے۔

تبصرے بند ہیں.