Latest National, International, Sports & Business News

لارا دتہ کی فلم چلو چائنا کی شوٹنگ ملتوی کر دی

سابق مس یونیورس اور بالی وڈ اداکارہ کی فلموں میں واپسی کے حوالے سے تیار کی جانے والی فلم چلو چائنا کی فلم بندی میں رکاوٹیں آنے لگی ہیں جس کے باعث اس کا کام فی الحال ملتوی کر دیا گیاہے۔

بالی وڈ (ویب ڈیسک) اس فلم میں لارا دتہ کے ساتھ ونے پاٹھک ہیں ، جب کہ کچھ چینی اور ملائشین فنکار بھی کام کر رہے ہیں۔ یہ لارا کی ہی پروڈکشن میں بننے والی فلم 2011 کی فلم ، چلو دلی کا سیکوئل ہے اور اس کی شوٹنگ چین ، تھائی لینڈ اور ملائشیا میں کی جانی ہے۔ تا ہم بعض مقامات پر جانے کی پابندیوں کی وجہ سے فلم کی تیاری میں دشواری پیدا ہو رہی ہے۔ اس لئے لارا دتہ نے کچھ دیر کے لئے فلم بندی کا کام ملتوی کر دیا ہے۔ ویسے بھی فلم کے ہدایتکار ششانک گوش اس وقت سونم کپور کی فلم ، خوبصورت کی تیاری میں مصروف ہیںِ اس لئے اب لارا دتہ کی فلم کی فلم بندی کا کام اگلے سال ہی شروع ہو سکے گا۔ –

تبصرے بند ہیں.