فلم “دی سیکنڈ بیسٹ ایگزوٹک میریگولڈ ہوٹل”کے کلپس جاری
نیویارک….ہالی وڈ کے نامور اداکار رچرڈ گیئر، پینی لوپ وِلٹن ،جوڈی ڈینچ اور میگی اسمتھ کی ڈرامے سے بھرپور نئی کامیڈی فلم”دی سیکنڈ بیسٹ ایگزوٹک میریگولڈ ہوٹل”کے نئے کلپس جاری کر دئیے گئے۔ہدایتکارجان میڈن کی یہ فلم 2012میں بننے والی”دی بیسٹ ایگزوٹک میریگولڈہوٹل”کا سیکوئل ہے جس کی کہانی بھارت شہر جے پور میں واقع ایک ایسے ہوٹل کے گرِدگھوم رہی ہے جہاں مختلف شخصیات کی مالک دو خواتین ہوٹل کا ایک کمرہ خالی ہونے پر ساتھ رہنے پر مجبور ہوتی ہیں۔ دلچسپ واقعات کی عکاسی کرتی اس فلم کوگراہم بورڈ بینڈ اور پیٹر زینن نے مشترکہ طور پر پروڈیو س کیا ہے جس کی کاسٹ میں جوڈی ڈینچ، میگی اسمتھ، رچرڈ گیئراور پینی لوپ وِلٹن سمیت بِلی نائے،دیو پاٹیل،للیت ڈوبے، ٹینا دیسائی اور شہزاد لطیف شامل ہیں۔رشتوں، روایات اورچھوٹی چھوٹی خوشیوں کی اہمیت بیان کرتی یہ کامیڈی 6مارچ کو امریکہ بھر میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.