Latest National, International, Sports & Business News

صدر اوباما کی ایران کیخلاف پابندیاں سخت نہ کرنے کی درخواست

صدر اوباما نے کانگریس کے ارکان سے ایران کے خلاف پابندیاں سخت نہ کرنے کی درخواست کی ہے،وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام سے باز رکھنے کیلئے سفارتکاری ہی بہترین طریقہ ہے۔ صدر اوباما کا کہنا ہے کہ اگر مذاکرات نہ کرنے کی صورت میں ایران اپنے ایٹمی پروگرام کو مزید بڑھائے گا۔یورینیم کو افزودہ کر کے اس کے ذخیرے میں اضافہ کرے گا۔اُن کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری پروگرام سے روکنے کیلئے سفارتکاری ہی بہترین ذریعہ ہے۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق صدر اوباما نے دونوں جماعتوں کے ارکان کانگرس سے ملاقات کی،امریکی صدر کا کہنا تھامذاکرات نہ کرنے کی صورت میں ایران اپنا جوہری پروگرام کو فروغ دے گا جس پر ہم سب کو تشویش ہے۔

تبصرے بند ہیں.