Latest National, International, Sports & Business News

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول پر نظرثانی کی جائے، پیپلز پارٹی

پیپلز پارٹی سندھ نے چیف الیکشن کمشنرسے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں نظرثانی کی جائے اورکاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 17نومبر تک اضافہ کیاجائے۔ یہ مطالبہ پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری تاج حیدرکی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو بھیجے گئے ایک خط میں کیا گیاہے۔تاج حیدرنے اس خط میں کہاہے کہ پیپلزپارٹی عدالتی حکم کااحترام کرتی ہے اورسندھ میں 7 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا جو فیصلہ کیاہے ہم اس کو بھی تسلیم کرتے ہیں تاہم سندھ میں حلقہ بندیوں کانوٹیفکیشن جاری نہ ہونے اور کاغذات نامزدگی کے فارم تاخیر سے ریٹرننگ افسروں کو موصول ہونے کے باعث امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے میں شدیدمشکلات کاسامناہے ۔انھوں نے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا کہ محرم الحرام اور نامکمل تیاریوں کے باعث امیدواروں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 17نومبر تک توسیع کی جائے۔

تبصرے بند ہیں.