بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑہ کا جتنا چرچا اس کی باصلاحیت اداکارہ کے طور پر ہوتا ہے اتنا ہی اس کی سمارٹ نیس اورفٹنس کی بابت بھی کیا جاتا ہے۔ وہ یہ کریڈٹ اپنی خوراک کے چارٹ کو دیتی ہے۔
بالی وڈ (نیٹ نیوز) آج کل وہ اپنی فلم میری کوم کی پروموشن میں مصروف ہے۔ ایک گفتگو میں اپنی فٹنس کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے پریانکا چوپڑہ نے بتایا ہے کہ وزن مناسب رکھنے اور خود کو فٹ رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ سب کچھ کھاو اور بھوکے مت رہو ، لیکن ساتھ ہی اس سے بھی ضروری ہے کہ جتنا کھاو اتنی کیلوریز کو جلاو بھی۔ اس کی فلم برفی کے ڈائریکٹر انوراگ باسو نے بتایا ہے کہ پریانکا کی خوراک ہاتھی جتنی ہے۔ اس نے مزید کہا کہ وہ دو سے تین پراٹھے صبح اور بارہ انچ کا پیزا دوپہر کو نگل جاتی ہے۔ تا ہم ورزش اور دیگر سرگرمیوں سے وہ اس مرغن غذا کو ہضم کرنے کا سامان بھی کرتی ہے۔ –
تبصرے بند ہیں.