امریکی صدر باراک اوباما نے کانگریس کو خبردار کیا ہے کہ اگر مذاکرات یا سفارتی معاہدے سے پہلے ہی ایران پر مزید پابندیوں کا فیصلہ کیا گیا تو تہران جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں پوری تیزی دکھائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام سے باز رکھنے کیلئے سفارتکاری ہی بہترین طریقہ ہے اور صدر اوباما بھی اسی پر عمل پیرا ہیں۔ صدر اوباما کا کہنا ہے کہ اگر مذاکرات نہ کئے تو ایران اپنے ایٹمی پروگرام کو مزید بڑھائے گا۔ یورینیم کو افزودہ کرکے اس کے ذخیرے میں اضافہ کرے گا۔ وائٹ ہائوس کے ترجمان کے مطابق صدر اوباما نے دونوں جماعتوں کے ارکان کانگرس سے ملاقات کی جس میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مذاکرات نہ کرنے کی صورت میں ایران اپنا جوہری پروگرام کو فروغ دے گا جس پر ہم سب کو تشویش ہے۔
تبصرے بند ہیں.