Latest National, International, Sports & Business News

اکشے کمار اور جیکولین فرنانڈس کرن جوہر کی فلم میں کاسٹ

دونوں کی ماضی میں ریلیز ہونے والی فلم انٹرٹینمنٹ پہلے ہی باکس آفس پر 70 کروڑ کا بزنس کر چکی ہے

ممبئی ) کرن جوہر نے آنے والی فلم ’’برادرز ‘‘ کے لیے اکشے کمار اور جیکولین فرنینڈز کو کاسٹ کر لیا، فلم اگلے سال اکتوبر میں ریلیز ہو گی ۔ بالی وڈ ایکشن ہیرو اکشے کمار کی کامیڈی ’’انٹرٹینمنٹ‘‘ باکس آفس پر 70 کروڑ کا بزنس کر چکی ہے ۔ اب کرن جوہر نے آنے والی فلم ’’ برادرز‘‘ میں اکشے کمار کو کاسٹ کر کے سب کو حیران کر دیا ہے ۔ ایکشن ہیرو اکشے کمار پہلی بار کرن جوہر کی فلم میں کام کر رہے ہیں جس پر وہ بھی پر جوش دکھائی دے رہے ہیں ۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ خبر عام کی ۔ اکشے کمار کے ساتھ جیکولین فرنینڈز اور سدھارتھ ملہوترا بھی ’’برادرز‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، فلم اگلے سال اکتوبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔ –

تبصرے بند ہیں.