Latest National, International, Sports & Business News

الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومتوں میں بلدیاتی انتخابات پر ڈیڈلاک

سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے بیلٹ پیپرز کی تیاری میں الیکشن کمیشن کی معاونت سے صاف انکار اور قومی اسمبلی سے التوا کی قرارداد کے بعد الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومتوں کے درمیان 27 نومبر اور 7 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور انتظامات میں ڈیڈلاک پیدا ہوگیا ہے۔ 24 گھنٹے آج پورے ہوگئے، چیف سیکریٹریز کی جانب سے الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن نہیں پہنچائے جاسکے ہیں جبکہ لاہور ہائیکورٹ سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کے فیصلے کے بعد پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلیے غیر جماعتی بنیادوں کے لیے تیار کیا گیا ایکٹ جماعتی بنیادوں پر انتخابات کے حکم کے بعد قابل عمل نہیں رہا۔

تبصرے بند ہیں.