ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ انہوں نے سیف علی خان سے شادی کی واحد شرط یہ عائد کی تھی کہ وہ انہیں بعد میں وہ انہیں فلموں میں کام کرنے دیں گے۔
عالمی یومِ خواتین پر اپنی نئی فلم ’ کی اینڈ کا‘ کی تشہیری مہم کے دوران کرینہ کپور نے کہا کہ انہوں نے اس فلم میں ایک کام کرنے والی خاتون کا کردار ادا کیا ہے جس کا شوہر گھر میں رہ کر گھریلو کام کرتا ہے۔ کرینہ کپور نے یومِ خواتین کی مناسبت سے کہا کہ ’ عورت مادر ارضی کے برابر ہے اور خواتین کے پاس اضافی قوت ہوتی ہے اور اسی وجہ سے وہ ایک ساتھ کئی کام کرسکتی ہیں۔‘
تبصرے بند ہیں.