Latest National, International, Sports & Business News

ممبئی میں مسلسل 19 برس زیر نمائش فلم ’’دل والے دلہنیا لے جائینگے ‘‘سینما سے ات

فلم ممبئی کے مراٹھا سینما میں مسلسل 19 برس سے نمائش پذیر تھی ، شاہ رخ اور کاجول نے مرکزی کردار ادا کئے تھے

ممبئی ) ممبئی کے ایک سینما گھرمیں مسلسل 19 برس تک فلم بینوں کو اپنے رومانس سے محصور کرنے والی سپر ہٹ فلم ’’ دل والے دلہنیا لے جائیں گے ‘‘ بالآخر نمائش سے اتار لی جائے گی ۔ مدھر گیتوں اور خوبصورت نظاروں سے سجی شاہ رخ اور کاجول کی مشہور زمانہ فلم ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ 19 برسوں سے مسلسل ممبئی کے مراٹھا سینما گھر میں لگی ہوئی ہے ۔ لیکن فلم کو دسمبر میں ایک ہزار ہفتے مکمل ہونے پر سینما گھر سے ہٹا لیا جائے گا ، جس کی وجہ ٹکٹوں کی فروخت میں کمی ہے ، سینما مالک کے مطابق فلم سے اس نے بہت منافع کمالیا ۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد کاجول اور شاہ رخ خان کی ہٹ جوڑی بن گئی جس کے بعد ان دونوں اداکاروں نے کئی اور فلموںمیں بہترین اداکاری کی ۔ ادیتہ چوپڑہ کی بنائی یہ فلم بالی وڈ میں کلاسک کا درجہ رکھتی ہے جسے بہت سارے اعزازات سے نوازا گیا ۔ –

تبصرے بند ہیں.