مشعل اوباما کا وائیٹ ہاوس میں فیشن ورکشاپ کا اہتمام

امریکی خاتون اول مشعل اوباما نے وائٹ ہاؤس میں فیشن ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ اس میں طلبا کو ڈیزائنروں سے براہ راست سیکھنے کا موقع ملا۔

وائیٹ ہاوس () امریکی خاتون اول مشعل وائٹ ہاؤس میں کچھ نہ کچھ مختلف کرتی رہتی ہیں۔ اس بار انہوں نے فیشن انڈسٹری کے نامور ڈیزائنروں جن میں زاک پوسین اور نعیم خان شامل تھے کو مدعو کیا۔ طلبا کو گروپوں کی صورت میں بٹھایا گیا اور انہوں نے ڈیزائنروں سے سوالات پوچھے۔ خاتون اول خود بھی طلبا کے پاس گئیں اور ان سے بات چیت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے فیشن برانڈ سپینکس کی بانی سارا بلیکلے کا ذکر کیا اور کہا کہ وہ خود ان کے ملبوسات کی مداح ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.