Latest National, International, Sports & Business News

مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر ایکتا کپور کیخلاف مقدمہ درج

ممبئی: معروف بھارتی ڈرامہ اور فلم میکر ایکتا کپور کے خلاف والمیکی کمیونٹی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام پر مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔ بھارت اخبار کے مطابق پنجاب کے شہر نکودر کی پولیس کے مطابق ایکتا کپور کے زی ٹی وی پر نشر ہونے والے معروف ڈرامے پویترا رشتہ کی 5 اگست کو نشر ہونے والی قسط میں مہارشی والمیکی کمیونٹی کے مذہبی عقائد اور جذبات کو نقصان پہنچایا تھا جس کی وجہ سے ایکتا کپور، ان کی والدہ شہبہ کپور، ڈرامے کی پروڈکشن میں شامل 4دیگر افراد اور زی ٹی وی کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھارتیہ والمیکی سرودھرم سماج کے صدر رؤنی گل کی جانب سے شکایت ملنے کے بعد 6 اگست کو زی ٹی وی اور ایکتا کپور سے اس معاملے پر رابطہ کیا تھا تاہم انہوں نے اس پر توجہ نہیں دی اور نہ ہی اس معاملے کو حل کرنے میں سنجیدگی ظاہر کی۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.