فلم ’’صنم رے‘‘ کی کامیابی نے اداکارہ یمی گوتم کے لیے انڈسٹری کے دروازے کھول دیئے
ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ یمی گوتم کی فلم ’’صنم رے‘‘ کی کامیابی کے بعد اب وہ ایکشن ہیرو ہریتھک روشن کے ساتھ فلم میں کام کرتی نظر آئیں گی جس کے لیے انہوں نے بیتابی کا اظہار کیا ہے۔
بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن فلم نگری کا بڑا نام ہیں جن کے ساتھ فلموں میں کام کرنا کسی بھی نئی اداکارہ کے لیے خواب ہی ہے جب کہ اداکارہ یمی گوتم اپنی فلم ’’صنم رے‘‘ کی کامیابی کے بعد پہلی بار ہریتھک روشن کے ساتھ فلم جلوہ گر ہو رہی ہیں جس کے لیے وہ بے تاب ہیں۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.