Latest National, International, Sports & Business News

رئیلٹی شو میں چنئی ایکسپریس کے گانے پر ڈانس سے اکشے کمار آگ بگولہ ہوگئے

ممبئی: بھارتی چینل کے ایک رئیلٹی شو میں شرکت کے دوران چنئی ایکسپریس کے گانے پر شرکا کی جانب سے رقص کئے جانے پر اکشے کمار غصے میں آگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اکشے کمار ایک رئیلٹی شو میں اپنی نئی فلم ”ونس اپان آ ٹائم ان ممبئی دوبارہ ” کی پروموشن کے لئے موجود تھے کہ شو کے دوران شاہ رخ خا ن کی فلم ’’چنئی ایکپریس‘‘ کے گانے پر شرکا کی جانب سے رقص کئے جانے پر اکشے کمار غصے میں آگ بگولا ہوگئے اور سیٹ پر موجود تمام لوگوں کو بے نقط کی سناڈالی، انتظامیہ نے معاملے کو گھمبیر ہوتا دیکھ کر فوری طور پر گانا اور رقص بند کرادیا۔ واضح رہے کہ سلور اسکرین پر شاہ رخ خان کی ’’چنئی ایکپریس‘‘ اور اکشے کمار کی ”ونس اپاون آ ٹائم ان ممبئی دوبارہ ” کے درمیان مقابلہ ہے، چنئی ایکسپریس کو ریلیز ہوئے ایک ہفتے سے زائد عرصہ گزر چکا ہے تاہم اب بھی یہ فلم باکس آفس پر سب سے آگے ہے اور’’ونس اپان آ ٹائم ان ممبئی دوبارہ‘‘ اس کا مقابلہ کرتی نظر نہیں آتی۔

تبصرے بند ہیں.