Latest National, International, Sports & Business News

دپیکا اب بیڈمنٹن کھلاڑی کا کردار نبھائیں گی

ممبئی: بھارتی میڈیا میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ چنائے گرل اب بیڈمنٹن کی کھلاڑی سائنا نہوال کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے جا رہی ہیں۔ دپیکا پڈکوون ہیں ایسے کھلاڑی کی بیٹی جو بیڈمنٹن میں بھارت کو کئی اعزازت دلا چکے ہیں۔ خود چنائے گرل بھی اس کھیل میں مہاری رکھتی ہیں۔ والد پرکاش کی خواہش تھی کہ بیٹیا رانی بیڈمنٹن میں نام کمائیں لیکن وہ اداکاری میں آ گئیں۔ لیکن اب ہدایتکار مہیش بھٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ بیڈ منٹن اسٹار سائنا نہوال کی زندگی پر فلم بنائیں گے اور کہا جا رہا ہے کہ اس سلسلے میں انہوں نے دپیکا سے رابطہ کیا ہے۔ ہدایتکار کا ماننا ہے کہ دپیکا پڈوکون کھیل سے اچھی طرح واقف ہیں اسی لیے وہ اس کردار میں حقیقت کا رنگ بھر سکتی ہیں۔

 

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.