Latest National, International, Sports & Business News

بیماری بھی پریانکا چوپڑا کو فلم کی پروموشن سے روک نہ سکی

ممبئی ……بیماری بھی بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو فلم کی پروموشن سے روک نہ سکی ،اداکارہ خوب زورو شور سے اپنی نئی فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں۔پریانکا چوپڑا ان دنوں اپنی نئی فلم ’دل دھڑکانے دو‘ کی پروموشن کیلئے شہر شہر گھوم رہی ہیں ،جس کے باعث اداکارہ موسم کی سختی بداشت نہ کر پائیں اور بیمار پڑ گئیں،لیکن بیماری کے باوجود پریانکا فلم کی پروموشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو بتایا کہ انھیں انفلوئنزا ہو گیا ہے۔انہوں نے خیریت دریافت کرنے پر اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.