ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی 40برس کی ہوگئیں

ہالی وڈ…….ہالی وڈ کی خوبصورت اداکارہ اور ایکشن کرداروں کو بخوبی نبھانے والی انجلینا جولی اپنی 40سالگرہ منا رہی ہیں۔ انجیلنا جولی 4جون 1975ءکو امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنے کیرئرکا آغاز بطور چائلڈ اسٹار1982 میں بننے والی فلم ’لکنگ ٹو گیٹ آؤٹ‘ سے کیا جس میں ان کے والد ادکار جان وو نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 2001میں ریلیز ہونے والی ہالی وڈ فلم ’لاراکرافٹ، ٹومب ریڈر‘ نے انجیلنا جولی کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔ اسی نام سے فلم سے پہلے اور اب تک کئی ویڈیو گیم بھی بنائی گئی ہیں، جس نے دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر دیئے۔ ٹومب ریڈر میں انجلینا جولی نے اپنا کردار شاندار انداز میں نبھایا، یہی وجہ ہے ان کی ایکشن سے بھرپور فلموں بیو ولف، وانٹڈ اور سالٹ کو دنیا بھر میں بے حد پسند کیا گیا۔ مسٹر اینڈ مسز سمتھ میں ان کے ساتھ ہالی وڈ اداکار براڈ پٹ نے ساتھ نبھایا اور اس فلم میں ان کی فلمی جوڑی کو بیحد پسند کیا گیا۔ واضح رہے کہ ہالی وڈ کی خوبرو اداکارہ فلمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش رہتی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.