Latest National, International, Sports & Business News

امریکی گلوکار نے بالی ووڈ آئٹم سانگ کا جدید ورژن تیار کر لی

کرٹ ہوگو شنائیڈر کا تیار کردہ نیا گیت ریل گاڑی پر نہیں بلکہ سڑکوں پر فلمایا گیا ہے

واشنگٹن ) امریکی گلوکار اور ویڈیو ایڈیٹر کرٹ ہوگو شنائیڈر نے بالی ووڈ کے مشہور آئٹم سانگ کا جدید ورژن تیار کرلیا ، دو ہزار پندرہ کا چھیاں چھیاں ریل گاڑی پرنہیں بلکہ سڑکوں پر فلمایا گیا ہے ۔ امریکی گلوکار کرٹ شنائیڈر موسیقار سام سوئی ، میوزک کمپوزر شنکر ٹکر اور ودیا جدید چھیاں چھیاں میں پرفارم کرتے نظر آ رہے ہیں ۔ انیس سو اٹھانوے میں ریلیز ہونے والی فلم ’’دل سے‘‘میں شاہ رخ خان اور ملائکہ اروڑا نے اس مشہور آئٹم سانگ پر پرفارم کیا تھا ۔ انٹرنیٹ پر سپرہٹ ہونے والے ’’ چھیاں چھیاں‘‘ کے جدید ورژن کو شاہ رخ خان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ بھی کیا ہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.