کوئٹہ: مغربی بائی پاس کے علاقے اختر آباد میں کھلونا بم پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ کھلونا بم ایک دکان کے سامنے رکھا گیا تھا جس کے پھٹنے سے وہاں کھڑے 2 بچے زخمی ہوگئے، زخمی بچوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال لے جایا گیا تاہم ایک بچہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردیں۔
تبصرے بند ہیں.