Latest National, International, Sports & Business News

کراچی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

کراچی میں پرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے، فائرنگ کے تازہ واقعات میں مزید دو افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق کٹی پہاڑی کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔اس کے علاوہ اورنگی ٹاوٴن میں غوثیہ چوک کے قریب فائرنگ کرکے اعجاز نامی ایک اور شخص کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ مومن آباد کی حدود میں پیش آیا ہے اور اس سلسلے میں مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ لاش کو ضابطے کی کاروائی کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.