ایم کیو ایم اور اے این پی کے گرفتار بیشتر کارکن رہا

…گذشتہ روزکراچی کے مختلف علاقوں سے عوامی نیشنل پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے متعدد کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لیا تھا،جن میں سے بیشتر کو رہا کردیا گیا ہے جبکہ بعض سے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔ترجمان عوامی نیشنل پارٹی سندھ نے بتایا کہ کراچی کے مختلف علاقوں سے جمعرات کوپولیس کریک ڈاوٴن کے دوران 105 کارکنوں اور ہمدردوں کو حراست میں لیا گیا تھا،،جن میں سے 97 کو رہا کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کے 2 یونٹ انچارجز اور ایک جوائنٹ یونٹ انچارج سمیت متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا تھا جنھیں پولیس نے ابتدائی تفتیش مکمل کرنے کے بعد رہا کردیا ہے،رابطہ کرنے پر رہنماء ایم کیو ایم واسع جلیل نے جیو نیوز کو بتایا کہ پولیس کی جانب سے پکڑے جانے والے کچھ کارکناں اور تنظیمی ذمہ داران کو ابھی تک رہا نہیں کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.