عیدالاضحٰی جوں جوں قریب آرہی ہے۔۔ شہر کراچی میں سپرہائی وے کی مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔۔ شہریوں کی سہولت کیلئے منڈی میں اے ٹی ایم کی تنصیب بھی کی گئی ہے۔۔ خوبصورت اور صحت مند گائے موجود ہے کراچی کی سپر ہائی وے مویشی منڈی میں جہاں ملک بھر سے بڑی تعداد میں بیوپاری جانور فروخت کے لیے لائے ہیں۔۔ بچے ہوں یا بڑے ۔۔۔ سب ہی اچھے سے اچھے جانور کی تلاش میں ہیں۔۔ شہری کہتے ہیں کہ ایسا جانور ڈھونڈ رہے ہیں جو من کو بھی بھائے اور جیب پر بھی زیادہ بھاری نہ پڑے۔۔ مویشی منڈی کے منتظمین میں شہاب الدین، آرگنائزر مویشی منڈی کہتے ہیں کہ ساڑھے سات سو ایکڑ رقبے پر بیوپاریوں اور شہریوں کو تمام سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔۔ مویشی منڈی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ قربانی کے جانوروں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔۔ بیوپاریوں کو بھی توقع ہے کہ جلد خریداروں کی تعداد بھی بڑھ جائے گی۔
تبصرے بند ہیں.