جھنگ میں پولیس ناکے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ہیڈ محرر زخمی

جھنگ: شہر جھنگ میں پولیس ناکے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہیڈ محرر زخمی ہوگیا۔۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے ۔۔۔ دو ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ جھنگ کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاون میں پولیس ناکے پر موجود اہلکاروں پر موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی ۔۔ جس سے ہیڈ محرر زبیر زخمی ہوا۔۔۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور کو قابو کرلیا گیا ۔۔۔ جبکہ دو ملزمان فرار ہوگئے۔ جن کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس کے مطابق، ملزمان ڈکیتی کرکے بھاگ رہے تھے۔

تبصرے بند ہیں.