Latest National, International, Sports & Business News

کابل،نیٹو حکام کا 35 طالبان ہلاک کرنے کا دعویٰ

افغانستان میں نیٹو اہل کاروں اور افغان سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی میں 35 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔ افغان وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کارروائی میں چار جنگجو زخمی بھی ہوئے اور آٹھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کابل میں وزارت داخلہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ آپریشن میں 25 طالبان کو ہلاک کیا گیا، جب کہ کئی گرفتار بھی ہوئے۔ مشرقی علاقوں میں اب بھی نیٹو اور افغان فورسز کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔

تبصرے بند ہیں.