وزیراعظم نواز شریف اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی ملاقات آج ہو گی۔ دونوں رہنما چیئرمین نیب کی تقرری پر مشاورت کریں گے۔ وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہو گی۔ ملاقات میں چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔ وزیراعظم نواز شریف نے چیئرمین نیب کے لئے جسٹس ریٹائرڈ اعجاز چودھری اور اپوزیشن لیڈر نے جسٹس ریٹائرڈ میاں محمد اجمل کا نام دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے میاں محمد اجمل کے نام پر لچک دکھائی گئی ہے آج چیئرمین نیب کا فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔ چیئرمین نیب کی تقرری پر مشاورت کیلئے وزیراعظم اور اپوزیشن کے درمیان یہ پانچویں ملاقات ہو گی۔
تبصرے بند ہیں.