لاہور:محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری و نجی سکولوں کیلئے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اب پنجاب بھر میں جمعہ کے روز ہفتہ وار چھٹی ہوگی جبکہ تعلیمی ادارے ہفتے میں چار روز کھلے رہیں گے۔نئے اوقات کار کے تحت سکول صبح 8 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک جاری رہیں گے، ڈبل شفٹ سکولوں میں مارننگ شفٹ کو ساڑھے 12 بجے چھٹی دی جائے گی، جبکہ سیکنڈ شفٹ دوپہر ایک بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہے گی۔محکمہ تعلیم کے مطابق نئے اوقات کار کا مقصد تعلیمی نظام کو بہتر بنانا اور تدریسی عمل کو مؤثر بنانا ہے۔
تبصرے بند ہیں.