Latest National, International, Sports & Business News

وزیراعظم عمران خان کی گوادر میں ہوٹل پر دہشت گرد حملے کی مذمت

وزیراعظم نے گوادر میں دہشت گردوں کی جانب سے فائیو اسٹار ہوٹل پر کیے گئے حملے کی شدید مذمت کی ہے جب کہ انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی تعریف بھی کی۔ عمران خان نے دہشت گردوں کےآپریشن کے دوران شہید سیکیورٹی گارڈ کو خراج عقیدت پیش کیا۔عمران خان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے قیمتی جانوں کو بچایا، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے اس حملے سے اقتصادی منصوبوں کوناکام بنانے کی کوشش کی گئی تاہم دہشت گرد عناصر کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ شب گوادر کے فائیو اسٹار ہوٹل میں حملہ آوروں نے داخل ہوکر سیکیورٹی گارڈ پر فائرنگ کردی جس سے وہ شہید ہوگیا جب کہ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

تبصرے بند ہیں.