Latest National, International, Sports & Business News

نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت مسترد

نیب کی نواز شریف کو ضمانت پر رہا نہ کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیاد پر سزا معطلی کی رخواست ضمانت مسترد کر دی۔عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست مسترد کردی،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن کیانی نے نواز شریف کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو طبی بنیادوں پر ضمانت نہیں مل سکتی۔نواز شریف نے بیماری کی وجہ سے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی تھی۔

تبصرے بند ہیں.