Latest National, International, Sports & Business News

مولانا فضل نے وزیراعظم کو ممنون حسین کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کرادی

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم نواز شریف کو صدارتی امیدوار ممنون حسین کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کرادی۔ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور تیس جولائی کو صدارتی انتخابات اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمان اور ان کی جماعت سے ن لیگ کے صدارتی امیدوار ممنون حسین کی حمایت کی درخواست کی۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ حکومت کے اتحادی ہیں اور رہیں گے۔ اور جے یو آئی کے ارکان صدارتی انتخاب میں ممنون حسین کو ہی ووٹ دیں گے۔۔

تبصرے بند ہیں.