پشاورمیں دو پولیس اہلکار جاں بحق، ڈپٹی کمانڈنٹ شدید زخمی

پشاورمیںفرنٹیئرریزروپولیس کے ڈپٹی کمانڈنٹ کی گاڑی پردہشت گردوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار جانبحق جبکہ ڈپٹی کمانڈنٹ شدید زخمی ہوئے پشاورمیں پولیس کو ایک بارپھرہدف بنایا گیا ۔۔۔۔ ڈپٹی کمانڈنٹ ایف آرپی گل ولی گھرسے دفتر جارہے تھے کہ پشاورکے علاقہ گلبہارمیں عشرت سینما روڈ کے قریب تین موٹرسائیکل سواروں نے انکی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جسکے نتیجے میں ڈپٹی کمانڈنٹ کاڈرائیور اورسیکیورٹی گارڈموقع پر جاں بحق ہوئے۔ جبکہ وہ خود شدید زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی کمانڈنٹ گل ولی کو طبی امداد کےلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک حملہ آوربھی زخمی ہوا تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔۔۔۔پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کرکے حملہ آوروں کی تلاش کےلئے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔۔۔

تبصرے بند ہیں.