قاہرہ / سینائی: مصر کے شہر سینائی میں بم حملوں میں 2 مزاروں کو شدید نقصان پہنچاہے جبکہ فائرنگ سے ایک فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق عسکریت پسندوں کے بم حملوں کے نتیجے میں شمالی سینائی کے علاقوں بیر العبد میں اورالمغیرہ میں دو مزارات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ سینائی میں صدر مرسی کی معزولی کے بعد حملوں کاسلسلہ جاری ہے جس میں 3 جولائی سے اب تک سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 36 سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں۔ مصر کے سرکاری ٹی وی کے مطابق سینائی میں عسکریت پسندوں نے حکومت کے خلاف حملے بڑھا دیے ہیں۔ سینائی میں ہی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک مصری فوجی کو ہلاک اور 2 کو زخمی کردیا۔
تبصرے بند ہیں.