جنوبی فلپائن کے شہر کوٹاباٹو میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد کمرشل ایریا میں ایک کار میں نصب کیا گیا تھا، دھماکے کے بعد قریبی گاڑیوں میں آگ لگ گئی جبکہ متعدد عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ پر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ انتظامیہ کے مطابق دھماکا ریمورٹ کنٹرول تھا جس میں 10 کلوگرام سے زائد دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، دھماکے کے بعد علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ کسی گروپ نے تاحال دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
تبصرے بند ہیں.