Latest National, International, Sports & Business News

ماہرہ خان نے مردوں کیساتھ سیلفی بنانے سے معذرت کر لی

لاہور
اداکارہ ماہرہ خان نے کراچی ایئرپورٹ پر مردوں کے ساتھ سیلفی بنانے سے معذرت کر لی ، خواتین اور بچے اداکارہ کے ساتھ سیلفیاں بنانے میں مصروف رہے ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان ایک ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں حصہ لینے کے لئے خصوصی طور پر پی آئی اے کی پرواز پی کے 306کے ذریعے لاہور آرہی تھیں کہ کراچی ایئرپورٹ انہیں دیکھ کر مرد اور خواتین مداحوں کی بڑی تعداد ان کے گرد جمع ہو گئی اور ان کے ساتھ سیلفی بنانے کی فرمائش کی جس پر ماہرہ خان نے خوش دلی کے ساتھ خواتین اور بچوں کے ہمراہ سیلفیاں بنائیں تاہم انہوں نے مردوں کے ساتھ سیلفی بنانے سے معذرت کر لی ۔ اس دوران اذان ہوئی تو ماہرہ خان نے احتراماً سر پر دوپٹہ اوڑھ لیا جس پر ان کے مداح حیرت سے انہیں دیکھنے لگے ۔

تبصرے بند ہیں.